وہ چند سبق جو ہم نے پچھلے دنوں سیکھے


وہ چند سبق جو ہم نے پچھلے دنوں سیکھے:
1-زیادہ تر لوگ آسانی کے ساتھ گھر بیٹھ کر کام کر سکتے ہیں.
2-ہم اور ہمارے بچے فاسٹ فوڈ کھائے بنا زندہ رہ سکتے ہیں.
3-معمولی جرم کرنے والوں کو قید سے آزاد کرنا بہتر ہے.
4-ہم محض دنوں میں ہسپتال بنا سکتے ہیں.
5-ہم غریبوں پر کروڑوں روپے خرچ کر سکتے ہیں اور اس کے لیے ہمیں کوئی فیتہ کاٹنے یا تقریب کرنے کی بھی ضرورت نہیں.
6-ہم اپنی چھٹیاں یورپ یا امریکہ جائے بغیر بھی گزار سکتے ہیں.
7-ترقی یافتہ قومیں بھی اسی طرح کمزور ہیں جس طرح کے غریب اقوم، بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ کمزور ہیں
8-ہمارا خاندانی نظام اب بھی صحیح سلامت ہے.
9-اگر ہم سمجھ داری سے استعمال کریں تو ہمارے پاس پیسہ بہت ہے.
10-ہم غیر ضروری طور پر پیٹرول کی بڑی مقدار استعمال کرتے ہیں اس کا براہ راست برا اثر ہماری اکانومی پر پڑتا ہے.
11-امیروں کے بچے غریب بچوں سے کہیں زیادہ کمزور ہیں.
12-دولت مند لوگ طاقت ور نہیں بلکہ کھوکھلے ہیں.
13-ہر نئے فیشن ڈیزائنر کی لان خریدنا ضروری نہیں.
14-بیوی کسی بیوٹی پارلر کا ہفتہ وار چکر لگائے بنا بھی اپنے شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے.
15-بزرگ کسی بھی خاندان کے لیے ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں.
16-میڈیا محض وقت کا زیاں ہے۔
17-سکولوں نے غیر ضروری اور بیکار چیزوں کے لیے ہمارے بچوں پر خواہ مخواہ بوجھ ڈالا ہوا ہے.
وہ چند سبق جو ہم نے پچھلے دنوں سیکھے وہ چند سبق جو ہم نے پچھلے دنوں سیکھے Reviewed by SaQLaiN HaShMi on 9:50 AM Rating: 5

No comments:

Theme images by lucato. Powered by Blogger.